وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گالیوں اور زہریلی مہم سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ایماء اور سرپرستی میں چلائی جا رہی ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریاستی آئینی ادارے عمران خان کے تابع ہوں تو سب اچھا ہے ورنہ گالیوں اور بد زبانی کا انہیں سامنا کرنا پڑتا ہے۔