وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کے اعلان پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ 1 ارب ڈالر کے فراخدلانہ اعلان پر پاکستان سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتا ہے۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کرنے پر مشکور ہیں۔
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس ڈپازٹس 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور کے فیصلے پر بھی مشکور ہیں۔
واضح رہے کہ کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری و ڈپازٹ 15 ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔