جب ٹیم مشکل میں ہو تو سابق کرکٹرز سپورٹ کریں: شاہین آفریدی

eAwazکھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سابق کرکٹرز کو چاہیے کہ جب ٹیم مشکل میں ہو تو سپورٹ کریں، ایسے وقت میں سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایڈیلیڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ حارث رؤف کی طرح تو میں ابھی تیز بولنگ نہیں کر رہا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انجری سے واپسی میں وقت لگتا ہے، پاکستان ٹیم کو ضرورت تھی اس لیے جلدی کم بیک کیا۔

بنگلا دیش کے خلاف میچ سے متعلق شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس وکٹ پر لمبے شارٹ مارنا اتنا آسان نہیں تھا۔

فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ مداحوں کی دعاؤں کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلا دیش کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔