Ukrainian forces open a dam to prevent Russian forces from attacking the country's capital, Kyiv.

یوکرینی افواج نے روسی افواج کے ملک کے دارالحکومت کیف پر حملے کو روکنے کے لیے ایک ڈیم کھول دیا

eAwazآس پاس

یوکرینی افواج نے روسی افواج کے ملک کے دارالحکومت کیف پر حملے کو روکنے کے لیے ایک ڈیم کھول دیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے دارالحکومت کیف کے شمال میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں میں ڈیمیڈیو میں یوکرینی افواج نے جنگ کے آغاز پر روسی فوجیوں اور ٹینکوں پر حملے کو روکنے کے لیے جان بوجھ کر ایک ڈیم کھول دیا تھا، جس کی وجہ سے دریائے ارپن میں سیلاب آگیا اور ارد گرد ہزاروں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی تھی۔

یوکرینی فوج کے اس اقدام کے بارے میں ایک یوکرینی شہری نے اپنا نام نہ بتانے کی شرط پرمیڈیا کو بتایا کہ یقیناً، یہ اچھا اقدام تھا۔‘

شہری نے مزید کہا کہ’کیا ہوتا اگر روسی افواج چھوٹے دریا کوعبور کرنے میں کامیاب ہو جاتی اور پھر کیف کی طرف جاتی؟‘

ایک اور شہری نے بھی اپنی پہچان ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’کچھ کھیتوں میں ایک تہائی سے زائد پانی بھر گیا۔‘

رپورٹ کے مطابق، تقریباً دو ماہ بعد تک بھی اس گاؤں کے لوگ اب بھی سیلاب کے بعد کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہے تھے، اِدھر اُدھر گھومنے پھرنے کے لیے کشتیوں کا استعمال کر رہے تھے اور جو بھی خشک زمین بچ گئی تھی اس میں پھول اور سبزیاں لگا رہے تھے۔

روس یوکرین تنازع جوکہ 3 ماہ سےجاری ہے اب تک ہزاروں شہریوں کی جانیں لے چکا ہے،اس دوران لاکھوں یوکرینی شہریوں کو نقل مکانی پربھی مجبور ہوئے جبکہ یوکرین کے کئی شہر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

نیوز سورس جنگ نیوز