بھوپال: بھارت کے شہر بھوپال کے اسپتال میں آگ لگنے کے حادثے میں 4 نومولود بچے ہلاک اور کئی معصوم جھلس کر زخمی ہو گئے۔ مہاراشٹرا کے اسپتال میں کورونا وارڈ میں آتشزدگی،11مریض ہلاک۔اطلاعات کے مطابق آگ اسپیشل نیو بورن کیئر یونٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔فائر بریگیڈ کا عملہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پہنچ گیا جس …
پانی پینے کا مگ جو ایئرکنڈیشنر بھی ہے
لندن: اس وقت ایک چھوٹی اور دلچسپ ایجاد کراؤڈ فنڈنگ سے گزررہی ہے۔ یہ مشروب پینے والا ایک مگ ہے جس میں ایک بیٹری نصب ہے جو اسے دستی ایئرکنڈیشنر بھی بناتی ہے۔اسے اے سی مگ کا نام دیا گیا ہے جس میں کئ چینل سے سردہوا باہر خارج ہوتی ہے اور اطراف کےماحول کی گرمی سات درجے سینٹی گریڈ …
نسلی تعصب کیس، مزید 2 انگلش کرکٹرز کو بدنامی کا خوف لاحق
لندن: انگلش کاؤنٹی یارکشائر میں عظیم رفیق سے نسلی تعصب پر ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں مزید 2 سابق انگلش پلیئرز کو نام آنے کا خوف لاحق ہوگیا۔سابق انگلش کرکٹر گیرے بیلنس نے تسلیم کیاکہ انھوں نے ماضی میں اپنے کلب ساتھی عظیم کیخلاف نسلی تعصب پرمبنی فقرہ استعمال کیا تھا، انگلینڈ کے مزید 2 انٹرنیشنل کرکٹرز کو بھی خوف …
سوڈان میں فوجی بغاوت کیخلاف ریلی، سکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر شیلنگ
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوجی بغاوت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرین شہر کی سڑکوں پر نکل آئے اور مشرقی حصے میں جمع ہوکرسڑکیں بندکردیں۔ مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگائی اورفوجی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ …
برطانیہ عراق میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث، کئی ملین ڈالرز ادا کرنا پڑے
لندن: برطانیہ عراق میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث نکلا، 417 کیسز میں معاوضہ دے کر ازالہ کیا۔عراق میں برطانوی افواج کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مختلف جرائم کے الزامات کا سامنا تھا، وزارت دفاع نے خاموشی سے کئی ملین ڈالر خرچ کر کے شکایات کا ازالہ کیا۔برطانوی افواج پر عوام کو حبس بے جا میں …
پاکستان پر سکھوں کی ریفرنڈم مہم کی پشت پناہی کا الزام غلط نکلا
ٹورنٹو: کینیڈا میں خالصتان کے حامی سکھ گروپ، سکھ فار جسٹس نے بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن سے متعلق مقدمے کے پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کر لی ہے ۔ کینیڈین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی) کے سینئر صحافی ٹیری میلوسکی نے خالصتان اے پراجیکٹ آف پاکستان(“Khalistan: A Project of Pakistan”) کے نام سے رپورٹ لکھی تھی جبکہ …
امریکہ عدالت سے کمپنی ملازمین پر کورونا ویکسین کی پابندی معطل
واشنگٹن: امریکی عدالت نے بائیڈن انتظامیہ کی بڑی کمپنیوں کے ملازمین پر کورونا ویکسین لازمی لگوانے کی پابندی عارضی طورپر معطل کر دی۔نیو آرلینز کے فیڈرل اپیلز کورٹ نے یہ فیصلہ اسٹے گروپ آف بزنسز ، مذہبی گروہوں اور مختلف ریاستوں کی جانب سے دائر درخواست پر دیا اور بائیڈن انتظامیہ سے پیر تک اس حوالے سے مؤقف بھی طلب …
بھارتی کھلاڑی پاکستانی کرکٹرز کو کاپی کرنے لگے
دبئی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد اسکاٹ لینڈ کےڈریسنگ روم پہنچ گئی ۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے لیے پاکستانی کرکٹرز کی نقل کرلی۔ پاکستان ٹیم کے …
ٹوئٹر نے صارفین کو ایک اور سہولت دے دی
اسلام آباد: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے اسپیس فیچر کو مزید بہتر بنانے اور صارفین کی آسانی کے لیے نئی سہولت شروع کی ہے۔اب ٹوئٹر پر اسپیس میں شامل ہونے کے لیے صارفین کے لاگ ان ہونے کی شرط کو ختم کردیا گیا ہے۔ بغیر لاگ ان ہوئے اسپیس میں شامل ہونے والے اس میں حصہ نہیں لے …
طوطا ہائی وے ٹریفک انسپکٹر
براسیلیا : انسانوں کے بعد اب جانور اور پرندے بھی پولیس کے فرائض سرانجام دینے لگے، اس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے جس میں ایک طوطا ہائی وے ٹریفک انسپکٹر بن گیا ہے۔ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک طوطا برازیل میں ایک ہائی وے پر نگرانی …