لندن : وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ اومی کرون سے صحتیاب ہوگئیں۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں جمائما گولڈ اسمتھ نے بتایا کہ ’گزشتہ 12 دن سے اومی کرون کی شکار رہنے کے بعد آخر کار اُن کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ ‘جمائما نے مزید کہا کہ ’مجھے حیرت …
پی ایس ایل 7 ریکارڈتعداد میں انگلش کرکٹرز شامل
کراچی : پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں ریکارڈ تعداد میں انگلش کرکٹرز شریک ہوں گے۔پی ایس ایل کے آج سے شروع ہونے والے ایونٹ میں مختلف فرنچائزز کی طرف سے مجموعی طور پر 23 انگلش کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وہ ٹیم ہوگی جس میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سب سے زیادہ 6 …
پاکستان کے قرض پروگرام پر آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس دوبارہ ملتوی
اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی ایکٹ سینیٹ سے منظور کرانے میں ناکامی کی وجہ سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی درخواست پر چھٹا جائزہ مکمل کرنے کا عمل مؤخر کردیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …
شاہ سلمان کی پاکستان سمیت دوست ممالک سے طے پانیوالے معاہدوں کی توثیق
ریاض : سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس دارالحکومت ریاض کے شاہی محل میں ہوا۔ اس اجلاس میں سعودی عرب کے اہم مسائل پر غور کیا گیا۔کابینہ اجلاس میں دوست ممالک سے طے پائے گئے معاہدوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اجلاس کے اختتام پر 10 معاہدوں کی توثیق کی گئی۔ ریاض …
انگلش فٹبالر مائیکل اوون پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد : انگلینڈ کے مشہور فٹبالر مائیکل اوون 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔26 جنوری کو مائیکل اوون کراچی میں این ای ڈی فٹبال گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ دورۂ کراچی میں فٹ بالر مائیکل اوون لیاری بھی جائیں گے۔اس کے علاوہ مائیکل اوون 27 جنوری کو پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں …
کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق کر دی
سڈنی : کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کے اعلان کے ساتھ دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق بھی کی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر اور میچل مارش سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں ہیں۔دونوں کرکٹرز دورہ پاکستان کی تیاری کی وجہ سے سیریز مس کریں گے کیوں …
پی ایس ایل 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم
کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 27 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہنے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے کی جانے والی ترامیم کے مطابق کسی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مذکورہ ٹیم ٹیکنیکل …
کراچی میں ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی: شہر قائد میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ضلع وسطی کے کئی علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔محکمہ داخلہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی سفارش پر لگایا گیا ہے۔ جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن …
رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار
اسلام آباد: پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔آئی سی سی نے محمد رضوان کو گزشتہ سال 1326 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ محمد رضوان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈبل خوشی اس بات کی ہے کہ یہ …
انڈر 19 ورلڈ کپ ؛ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے
لاہور: پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے۔ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم پرگروپ ’’سی‘‘ میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا،حسیب اللہ خان صرف 2رنز تک محدود رہے،محمد شہزاد نے 43 رنز کا سہارا دیا، عرفان خان 4رنز بنا سکے، کپتان قاسم اکرم38کی اننگز کھیلکر رن آؤٹ ہوئے، عبدالفصیح …