کیپ ٹائون : جنوبی افریقا کے کھلاڑی تبریز شمسی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز میں ہمیشہ ایک بہت بڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں تبریز شمسی نے کہا کہ مجھے اس پر فخر محسوس ہورہا ہے کہ ہمارے اسکواڈ نے بھارت کو شکست دینے کا …
پی ایس ایل 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز میں ترامیم
کراچی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 27 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہنے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز کا اعلان کردیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے کی جانے والی ترامیم کے مطابق کسی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں مذکورہ ٹیم ٹیکنیکل …
عثمان قادر پاکستان سپر لیگ میں سرپرائز ڈیلیوری متعارف کرانے کیلئے تیار
پشاور: زلمی کے لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے دوران سرپرائز ڈیلیوری متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں۔28 سالہ کرکٹر نے بتایا کہ جنوبی افریقا کے لیگ اسپنر عمران طاہر کے ساتھ دو سال گزارے، اس دوران ان سے بہت کچھ سیکھا، عمران طاہر سے سیکھی ہوئی باتوں پر بہت …
رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار
اسلام آباد: پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔آئی سی سی نے محمد رضوان کو گزشتہ سال 1326 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ محمد رضوان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈبل خوشی اس بات کی ہے کہ یہ …
انڈر 19 ورلڈ کپ ؛ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے
لاہور: پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیے۔ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم پرگروپ ’’سی‘‘ میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا،حسیب اللہ خان صرف 2رنز تک محدود رہے،محمد شہزاد نے 43 رنز کا سہارا دیا، عرفان خان 4رنز بنا سکے، کپتان قاسم اکرم38کی اننگز کھیلکر رن آؤٹ ہوئے، عبدالفصیح …
اظہر محمود کے شاندار کیچ نے اہلیہ کو کرکٹر کی جوانی یاد دلادی
اسلام آباد : لیجنڈز لیگ کرکٹ میں اظہر محمود کے باؤنڈری پر ناقابلِ یقین کیچ سے اہلیہ ایبا قریشی بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔ایشیا لائنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے محمد حفیظ کی گیند پر اظہر محمود نے ساتویں اوور کی پانچویں گیند پر ورلڈ جائنٹس کے بیٹر مسٹرڈ کا شاندار کیچ پکڑا۔ اظہر محمود کے کیچ کے …
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا پلان تیار
اسلام آباد: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کا کیمپ آئندہ ہفتے شروع ہوگا جبکہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں کرکٹرز منگل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) میں شامل نہ ہونے والے دیگر …
گراؤنڈ اسٹاف، پاکستان سپر لیگ افسران اور کھلاڑیوں کے اہلخانہ بھی کورونا سے متاثر
کراچی : کورونا سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو بچانے کے لئے اب 20 میں سے 12 فٹ کھلاڑیوں کے ساتھ بھی میچ شروع ہوسکے گا، کورونا کیسز کی وجہ سے گراؤنڈ اسٹاف کے بعد پی ایس ایل افسران اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ پی ایس ایل کے سربراہ عثمان و اہلیہ اور …
دھونی کی شرٹ حارث رؤف کے پاس کیسے پہنچی؟
اسلام آباد : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف جب بگ بیش لیگ کے لیے آسٹریلیا میں موجود تھے تو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کی 7 نمبر کی شرٹ کی تصاویر لگا کر اپنے پیغام میں خوشی اور اعزاز کا اظہار کیا۔پی ایس ایل 7 میں لاہور …
لیوانو ڈوسکی نے میسی اور صلاح کو پیچھے چھوڑ دیا
وارسا : پولینڈ سے تعلق رکھنے والے اسٹرائیکر رابرٹ لیوانو ڈوسکی نے مسلسل دوسرے سال فیفا فٹ بالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا، انہوں نے میسی اور محمد صلاح کو پیچھے چھوڑ دیا۔تنتیس سالہ لیوانو ڈوسکی نے مسلسل دوسرے برس فیفا فٹبالر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کیا ہے، اُنہوں نے سال بھر میں مجموعی طور پر …