چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہےکہ دو ماہ میں حکومت نے اتنی مہنگائی کردی جتنی ساڑھے تین سال میں نہیں ہوئی، حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھا دیا ہے۔ لاہور کے مخلتف علاقوں میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ صرف امپائر کو ساتھ ملا کر الیکشن جیت سکتے ہیں …
الیکشن کمیشن نے پنجاب کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات مستردکردیے
الیکشن کمیشن نے پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات مسترد کردیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں چیف الیکشن کمشنر پربھی بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کی مذمت کی گئی ہے۔ اعلامیے میں اس تاثر کی تردید کی گئی ہےکہ ووٹرز کو جان بوجھ کر دور دراز علاقوں میں شفٹ کیا …
حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور رہیں گے
حکومتی اتحادیوں کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب ہیں اور رہیں گے۔ حکومتی اتحادیوں نے ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں پریس کانفرنس کی جس دوران (ن) لیگ کے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پر ڈیفیکشن کلاز لاگو کرنے کے لیےالیکشن کمیشن میں اسے ثابت کرنا پڑے گا، سپریم کورٹ کی رائے پر قانونی …
موجودہ حکومت خود نہیں جائے گی تو نکالا جائے گا، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کو جانا ہی ہے، یہ لوگ خود نہیں جائیں گے تو نکالے جائیں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ معاملات پیچیدہ کرنے کے بجائے سیاسی جماعتیں الیکشن …
پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے رکن الیکشن کمیشن نثار درانی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کررہے ہیں، چیف الیکشن کمیشنر کے خلاف بھی ریفرنس لانے …
عمران خان خانہ جنگی، انتشار کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران نیازی کے دور میں تمام ادارے غیر مستحکم ہوئے، عمران خان ملک میں خانہ جنگی اور انتشار کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں، عدالتوں اور الیکشن کمیشن …
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پشاور میں ہونے والے ورکرز کنونشن کے خطاب کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز …
سوشل میڈیا پر فوج، عدلیہ، الیکشن کمیشن کیخلاف مہم چل رہی ہے: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گالیوں اور زہریلی مہم سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ایماء اور …
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں سنانے کا حکم معطل
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں سنانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ ہمارے اکاؤنٹس کی کافی …
الیکشن کمیشن کا قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کرنے کا اعلان
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی ابتدائی حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کر لی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیوں پر کام 11 اپریل سے جاری ہے جو بلاتعطل 3 اگست تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن …