رکن کانگریس شیلا جیکسن کا پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے خط

eAwazپاکستان

امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن لی نے پاکستان کے لیے سیلاب کی امداد بڑھانے کے لئے خط لکھ دیا۔ پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کے لئے 60 کروڑ ڈالر دینے کی درخواست کردی۔ انہوں نے ایوان نمائندگان کمیٹیوں کو خط میں لکھا کہ جس طرح 2005 میں زلزلہ زدگان کے لئے50 کروڑ ڈالر دیئے گئے تھے، اس طرز پر …

الیکشن کا مطالبہ کرنا سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیلنا ہے، وزیر خارجہ

eAwazپاکستان

واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس وقت الیکشن کا مطالبہ کرنے والا سیلاب زدگان کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اسد مجید اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،غیر ذمہ دارانہ کام خان صاحب نے کیا، غلطی عمران خان کرے اور سزا اسد …

اسحاق ڈار نے بینکوں میں زائد ریٹ پر امپورٹرز کی ایل سی کھولنے کا نوٹس لے لیا

eAwazپاکستان

لاہور: نو منتخب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینکوں میں امپورٹرز کی ایل سی مارکیٹ ریٹ سے 5 سے 8 روپےفی ڈالر زائد کھولنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےمتعلقہ حکام سےرپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران …

آئی ایم ایف نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے: مفتاح اسماعیل

eAwazپاکستان

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ آئی ایم ایف نے اگلی قسط کی رقم کا …

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم خصوصی کِٹ پہنےگی

eAwazکھیل

قومی ٹیم انگلینڈکیخلاف پہلے ٹی20 میں سیلاب متاثرین سے یکجہتی کیلئے خصوصی کِٹ پہنےگی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم خصوصی کِٹ پہنےگی۔ کراچی میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم خصوصی کِٹ پہنےگی جس کا مقصد سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے خصوصی کٹ کی …

پاکستان میں برقرار رکھی جاسکنے والی پالیسیوں پر عملدرآمدیقینی بنائیں گے: آئی ایم ایف

eAwazپاکستان

پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نمائندے نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بہت افسوس ہے، آئی ایم ایف برقرار رکھی جاسکنے والی پالیسیوں پر عملدرآمد اور میکرو اکنامک استحکام یقینی بنائےگا ۔ ایک بیان میں پاکستان میں آئی ایم ایف کے نمائندےکا کہنا تھا کہ ان کی ہمدردیاں …

وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کے 2 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنیکا اعلان

eAwazپاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثری کے 2 ماہ کے بجلی کے بل معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثر ضلع صحبت پور کا دورہ کیا، متاثرین کے کیمپ میں قائم اسکول بھی گئے اور بچوں سے گفتگو کی۔ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین سے مسائل معلوم کیے اور …

جلال آل کی پاکستان آمد، مداحوں سے سیلاب متاثرین کی امداد کا بھی مطالبہ

eAwazفن فنکار

دُنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل کراچی پہنچ گئے ہیں، انہوں نے مداحوں سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بھی اپیل کی ہے۔ جلال آل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اُنہیں کراچی …

شعیب ملک کا کے پی ایل کی انعامی رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنیکا اعلان

eAwazکھیل

کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں میرپور خاص رائلز کے کپتان شعیب ملک نے اپنی انعامی رقم سیلاب سے متاثرہ افراد کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے سیزن ٹو میں میرپور رائلز بغیر مقابلے کے فاتح قرار پائی، میرپور رائلز اور باغ اسٹالیئنز کا فائنل بارش کی نذر ہوگیا جس کے …

اقوام متحدہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 16کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کرے گا

eAwazپاکستان

اقوام متحدہ منگل کو پاکستان میں مون سون کی تباہ کن بارشوں سے آنے والے سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں لوگوں کی مدد کے لیے 16 کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کرے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ کی سیلاب زدگان کے لیے اپیل منگل 30 اگست …