ملتان: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے مشروط رضا مندی ظاہر کردی۔ ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لانگ مارچ میں معصوم اور پر امن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حکومت نے جس فسطائیت اور بربریت کا مظاہرہ کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، لاہور …
پاکستان کو ایسی ٹیم بنانا ہے کہ سب یاد رکھیں، بابر اعظم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں نے کپتان بنتے وقت ایک خواب کو ذہن میں رکھا اور اسے ٹارگٹ بنایا کہ پاکستان کو ایسی ٹیم بنانا ہے کہ سب یاد رکھیں۔ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کپتانی ایک چیلنج ضرور ہے …
قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کیلئے تیار ہے: عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لیے تیار ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تنظیمِ اسلامی پاکستان کے امیر شجاع الدین شیخ، نائب امیر اعجاز لطیف اور ناظم مرکز اظہر خلجی نے ملاقات کی، ملاقات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین …
عمران خان کا مردان جلسے سے متعلق اہم ویڈیو پیغام
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 13 مئی کو مردان میں ہونے والے جلسے کے متعلق ایک ویڈیو پیغام مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ وزارتِ عظمیٰ سے فارغ ہونے کے بعد ان دنوں عمران خان حکومت مخالف جلسے کررہے ہیں۔ عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ …
شہباز شریف تمہاری قومی اسمبلی کی تقریر کا کل جواب دوں گا، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سارا شریف خاندان ہی جھوٹا ہے، شہباز شریف تمہاری قومی اسمبلی کی تقریر کا کل جواب دوں گا۔ پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک سے محنت کش مزدوری کر کے پیسے بھیجتا ہے اور یہاں یہ لوگ کرپشن کر …
عمران خان خانہ جنگی، انتشار کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عمران نیازی کے دور میں تمام ادارے غیر مستحکم ہوئے، عمران خان ملک میں خانہ جنگی اور انتشار کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں، عدالتوں اور الیکشن کمیشن …
عمران خان قبل از وقت انتخابات پر شہباز شریف کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، شیخ رشید
اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ‘غلط فہمیوں’ کو دور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ اگر قبل از وقت انتخابات کرانے کے معاملے ‘طاقتور حلقوں’ کی جانب سے ضمانت دی جائے تو سابق وزیر اعظم عمران خان …
پی ٹی آئی قیادت پر عمران خان، شیخ رشید ، فو اد چو دھری سمیت توہین مسجد نبویؐ کا مقدمہ درج
لاہور: توہین مسجد نبویﷺ کے الزام میں عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل، قاسم سوری سمیت پی ٹی آئی کے 150 افراد پر مقدمات درج کرلیے گئے۔ نیوز کے مطابق دو روز قبل مسجد نبویؐ کے احاطے میں موجودہ حکومتی ارکان کے خلاف نعرے بازی کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر سعودی عرب کی انتظامیہ نے کچھ پاکستانیوں کو …
سینئر اداکارہ عفت عمر کی سابق وزیر اعظم عمران خان پر دبے لفظوں میں تنقید
پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے کو پاکستان جیسا نہیں سینئر اداکارہ عفت عمر نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر دبے لفظوں میں تنقید کی ہے۔ عفت عمرنے حال ہی میں مسجد نبوی میں وفاقی وزراء کے ساتھ پیش آئے واقعے پر بات کی۔عفت عمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کو مدینے جیسا بنانا تھا مدینے …
سوشل میڈیا پر فوج، عدلیہ، الیکشن کمیشن کیخلاف مہم چل رہی ہے: خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے یہ بات کہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گالیوں اور زہریلی مہم سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ایماء اور …