قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بیٹر فواد عالم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے دی گئی ٹوپی (CAP) اپنے والد کو دے دی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فواد عالم نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ وہ اپنے والد کو ایک ٹوپی پہنا رہے ہیں۔ فواد عالم نے شیئر کی …
پی سی بی کا پہلی پاکستان جونیئر لیگ کی تاریخ کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلی پاکستان جونیئر لیگ کرکٹ یکم سے 15 اکتوبر تک لاہور میں کروانے کا اعلان کیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پہلی پاکستان جونیئر لیگ کرکٹ یکم سے15 اکتوبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی، جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان …
پاکستان ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کر دیا گیا، میچز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلنے اگست میں روٹر ڈیم جائے گی۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ایک روزہ میچوں کے سیریز روٹریڈیم میں ہوگی اور میچز 16، 18 اور 21 …
پاکستان آنے سے قبل افواہیں سن رہے تھے، مگر دورے نے خیالات بدل دیے، مارنس لبوشین
آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین نے کہا ہے کہ پاکستان آنے سے قبل بہت سی افواہیں سن رہے تھے مگر دورہ پاکستان نے خیالات کو بدل دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پوڈ کاسٹ کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا۔ مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار دورہ رہا، پاکستانی …
چیئرمین PCB رمیز راجا عہدے سے الگ ہونے کا ذہن بنا چکے
ملک میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دینے لگی، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد پی سی بی میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے. ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا عہدے سے الگ ہونے کا ذہن بنا چکے ہیں، انہوں نے قریبی دوستوں سے …
سرفراز احمد کو بدتمیز قرار دینے والوں کو اہلیہ کا کرارا جواب
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اہلیہ سیدہ خوش بخت سرفراز نے شوہر کو بدتمیز کہنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔ سرفراز احمد کو اہلیہ سے گھر میں کرکٹ کے موضوع پر بات نہ کرنے پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا جارہا تھا ایسے میں ان کی اہلیہ نے تمام ٹرولرز کو اپنے کام سے کام رکھنے …
امام کی بابر اعظم کی کار پر نظر، کھل کر اظہار بھی کردیا
پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق نے اپنے کپتان بابر اعظم کو انعام میں ملنے والی کار پر نظریں جمالیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے کارٹون ماسک تھامے اپنی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر پر جہاں ان کے مداح دلچسپ تبصروں میں مصروف تھے وہیں ساتھی کرکٹر امام الحق نے بھی اس پیغام کو ری ٹوئٹ …
بابر اعظم کا ایک اور قومی اعزاز، اس مرتبہ یوسف کو پیچھے چھوڑا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے، انہوں نے محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بابر اعظم نے 105 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے کیریئر کی 16ویں سنچری اسکور کی۔ وہ محمد یوسف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان …
پاک، ویسٹ انڈیز 3 ایک روزہ میچز کا شیڈول سامنے آگیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ایک روزہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 3 میچوں پر مشتمل ہوگی۔ پی سی بی کے مطابق آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ میں شامل 3 میچز 8، 10 اور …
پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی سی سی ایوارڈز مل گئے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایوارڈز پاکستانی کھلاڑیوں کو مل گئے۔ قومی ٹیم کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کوآئی سی سی کے ایوارڈ ملے ہیں۔ آئی سی سی نے کپتان بابر اعظم کو ایک روزہ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھجوایاجو انہیں مل گیا۔ آئی سی سی نے شاہین …
- Page 1 of 2
- 1
- 2