پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کی باقاعدہ دعوت موصول ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق نیوزی کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو رواں سال آسٹریلیا میں شیڈولڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کھیلنے کی باقاعدہ دعوت دے دی۔ مذکورہ سیریز میں نیوزی …
لاہور قلندرز کا کوویڈ سے متاثرہ پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کی بحالی کا اعلان
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن لاہور قلندرز نے کوویڈ19 کی وجہ سے معطل اپنے عالمی شہرت یافتہ پراجیکٹ پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کی بحالی کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں 17 مئی کو لاہور میں ایک روزہ ٹرائلز ہوں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا کہنا تھا کہ پلیئرز …
وسیم خان آئی سی سی میں جنرل منیجر کرکٹ مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں جنرل منیجر کرکٹ مقرر ہوگئے۔ دبئی سے جاری اعلامیے کے مطابق وسیم خان آئی سی سی میں جیف آلڈرائس کی جگہ جنرل منیجر کرکٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ وسیم خان کے لیے جگہ خالی کرنے والے جیف …
پاکستان ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری
پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری کر دیا گیا، میچز آئی سی سی ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کھیلنے اگست میں روٹر ڈیم جائے گی۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان ایک روزہ میچوں کے سیریز روٹریڈیم میں ہوگی اور میچز 16، 18 اور 21 …
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے عہدے سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نئی حکومت کے قیام کے بعد بھی بطور چیئرمین پی سی بی کام جاری رکھیں گے اور وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے حکومت کی جانب سے پیغام کے منتظر ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ رمیز راجہ …
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین انتقال کرگئے
سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حسین 45 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ محمد حسین نے 2 ٹیسٹ اور 14 ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ سابق ٹیسٹ امپائر میاں اسلم کے مطابق محمد حسین گردوں اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے محمد حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ پاکستان …
آسٹریلیا سیریز کے بعد اب کسی ملک کا پاکستان نہ آنے کا جواز نہیں رہا، رمیز راجا
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے سیریز کے بعد کسی ملک کے پاس پاکستان دورہ نہ کرنے کا جواز نہیں۔ کراچی میں ویمن پی ایس ایل کو فروری میں لانچ کرنے سے متعلق رمیز راجا نے میڈیا سے گفتگو کی۔ پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی …
امام کی بابر اعظم کی کار پر نظر، کھل کر اظہار بھی کردیا
پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق نے اپنے کپتان بابر اعظم کو انعام میں ملنے والی کار پر نظریں جمالیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے کارٹون ماسک تھامے اپنی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر پر جہاں ان کے مداح دلچسپ تبصروں میں مصروف تھے وہیں ساتھی کرکٹر امام الحق نے بھی اس پیغام کو ری ٹوئٹ …
پی سی بی: ویمنز کرکٹ سیزن برائے 23-2022 کا اعلان
قومی اور بین الاقوامی خواتین کرکٹ کے فرق کو کم کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز کرکٹ سیزن برائے 23-2022 کا اعلان کردیا۔ ویمنز کرکٹ سیزن کے دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں 8 انٹرنیشنل سیریزکھیلے گی، ان انٹرنیشنل سیریز میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، …
پی سی بی کا قذافی سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسٹیڈیم کو کسی اسپانسر کا نام دیا جائے گا۔ کرک انفو کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سمیت ملک کے دیگر کھیلوں کے میدانوں کے نام بھی تبدیل کیے جائیں گے۔ لاہور کے تاریخی اسٹیڈیم کو …