اسلام آباد: سپریم کورٹ کی کارروائی کا کسی وقت بھی بائیکاٹ کیا جاسکتا ہے۔ عدالت عظمیٰ میں پرویز الٰہی کی درخواست میں مدعا علیہ کے وکیل، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان کے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد کے اظہار کے تناظر میں کارروائی کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں اور کہا کہ ہمیں اس بینچ …
حمزہ شہباز نے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو کر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
لاہور :حمزہ شہباز نے دوبارہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو کر اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی تقریب میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے ان کے عہدے کا حلف لیا اس موقع پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے تقریب میں شرکت کی۔ نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری …
عمران خان نے بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کی شکل میں کرپشن کا نیا نظام متعارف کرایا، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 90 روز میں کرپشن ختم کر نے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان نے کرپشن کا نیا نظام بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کی شکل میں متعارف کرایا۔ چیچہ وطنی میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ چیچہ وطنی والوں نوازشریف …
ثبوت ہیں عمران خان اور شہزاد اکبر نے ہیروئن کا تھیلہ اسلام آباد پولیس کو دیا: رانا ثنا
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میرے پاس ثبوت ہیں کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے میرے خلاف مقدمے کے لیے ہیروئن کا تھیلہ اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے دور …
آئی ایم ایف لچک نہیں دکھارہا، پیٹرول مہنگا کرنے کے باوجود اب تک معاہدے پر دستخط نہیں کیے
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ مشکل یہ پڑی ہے کہ آئی ایم ایف اپنی شرائط میں لچک پیدا کرنے کو تیار نہیں اور پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے باوجود آئی ایم ایف نے اب تک معاہدہ جاری رکھنے پر دستخط نہیں کیے۔ ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنی …
ضمانت منسوخ ہونے پرعمران نیازی کی سیکیورٹی ہی انہیں گرفتار کرلے گی، رانا ثنااللہ
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی سیکیورٹی ہی عمران نیازی کو گرفتار کرلے گی۔ عمران نیازی کی بنی گالہ واپسی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کو اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے …
عمران نے کہہ دیا کہ اس کے لوگ مسلح تھے، کیا عدالت ان کی بات پر یقین کریگی؟ رانا ثنااللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم پر کہا ہے کہ فسادی ٹولے سے قوم کو بچانے کے لیے کوئی مقدمہ بھی برداشت کرنا پڑا تو خوش دلی سے کریں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی …
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیا گورنر پنجاب مقرر کر دیا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محمد بلیغ الرحمٰن کی بطور گورنر پنجاب تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدر عارف علوی نے منظوری وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 101 (1) کے تحت دی ہے۔ واضح رہے کہ 7 مئی کو وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمن کا …
شاہ محمودکی حکومت سے مذاکرات کیلئے شرط
ملتان: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے مشروط رضا مندی ظاہر کردی۔ ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لانگ مارچ میں معصوم اور پر امن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، حکومت نے جس فسطائیت اور بربریت کا مظاہرہ کیا اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، لاہور …
لانگ مارچ کے نام پر فتنہ فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر داخلہ کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اعلان کیا ہےکہ حکومت لانگ مارچ کے نام پر فتنہ فساد پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی لانگ مارچ نہیں بلکہ یہ فتنہ فساد کا لانگ مارچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ …