کیف: یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھارت سمیت جرمنی، جمہوریہ چیک، ناروے اور ہنگری میں یوکرینی سفیروں کو برطرف کردیا۔ غیرملکی خبرساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ کئی سینئر سفیروں کو بیرون ملک برطرف کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان عہدوں کے لیے نئے امیدواروں کو تیار کیا جا رہا ہے۔ یوکرینی صدر …
عالمی طاقتوں جی-7 ممالک نے روس سے سونے کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی
برلن: یوکرین پر حملے کی وجہ سے عالمی طاقتوں نے روس سے سونے کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جی-ممالک کے سربراہان نے روس کی مالیاتی لائف لائن کو منقطع کرنے کے لیے نئے ٹھوس اقدام کے طور پر روس سے سونا برآمد کرنے پر پابندی پر اتفاق کیا ہے۔ خیال …
پاکستان امدادی سامان کی دوسری کھیپ یوکرین بھیجنے کیلئے تیار
یوکرین کی درخواست پر پاکستان دوسری بار متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیج رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق امدادی سامان میں دوائیاں، طبی آلات، کمبل اور غذائی اشیاء شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کے خصوصی سی 130 طیارے سے 7.5 ٹن امدادی سامان یوکرین پہنچایا جائے گا۔ طیارہ 3 جون کو امدادی سامان لے کر پاکستان سے یوکرین روانہ ہوگا۔ واضح …
خاتون کا یوکرین میں خواتین کے ساتھ زیادتی معاملے پر نیم برہنہ ہوکر احتجاج ؛ کانز فلم فیسٹیول
کانز فلم فیسٹیول میں خاتون نے یوکرین میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے معاملے پر نیم برہنہ ہوکر احتجاج کیا۔ فرانس میں جاری کانز فل فیسٹیول میں شریک خاتون نے ریڈ کارپیٹ پر شرکا کے درمیان اپنا گاؤن اتار کر چیخ و پکار شروع کردی۔ خاتون نے چیخ و پکار کے دوران ’ہمارے ساتھ زیادتی بند کرو‘ کے نعرے لگائے۔ …
روس نے یوکرین کے اہم ترین شہر پورٹ سٹی ماریوپول کا کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان
روس نے تقریباً 3 ماہ بعد یوکرین کے اہم ترین شہر پورٹ سٹی ماریوپول کا کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماسکو کے حکام کا کہنا ہے کہ ماریوپول شہر کے ازووسٹل اسٹیل پلانٹ کا دفاع کرنے والے یوکرینی فوجی ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق روسی افواج کی جانب …
یوکرینی افواج نے روسی افواج کے ملک کے دارالحکومت کیف پر حملے کو روکنے کے لیے ایک ڈیم کھول دیا
یوکرینی افواج نے روسی افواج کے ملک کے دارالحکومت کیف پر حملے کو روکنے کے لیے ایک ڈیم کھول دیا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یوکرین کے دارالحکومت کیف کے شمال میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں میں ڈیمیڈیو میں یوکرینی افواج نے جنگ کے آغاز پر روسی فوجیوں اور ٹینکوں پر حملے کو روکنے کے لیے جان …
روسی افواج کی یوکرینی اسکول پر بمباری سے 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ
روس کی فوج نے یوکرین کے ایک گاؤں میں واقع اسکول پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اس میں پناہ گزین 50 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یوکرین کے لوہانسک ریجن کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے گاؤں بلوہوریوکا میں ایک اسکول پر روسی فوج نے بمباری کی ہے۔ گورنر …
یو کرین ؛ کیف کے قریب سے درجنوں شہریوں کی لاشیں برآمد
یوکرینی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ کیف کے قریب بوزووا میں درجنوں شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔ یوکرینی اہلکار کا کہنا ہے کہ شہریوں کی لاشیں ایک پیٹرول اسٹیشن کے قریب ایک کھائی سے ملی ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔
یوکرین میں جنگ کئی سال تک جاری رہ سکتی ہے، نیٹو سربراہ
نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کئی سال تک جاری رہ سکتی ہے اور اس کے بہت دور رس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق برسلز میں نیٹو اتحادیوں کے وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ …
روس کے یوکرین کے شہر اوڈیسا میں واقع بندرگاہ پر فضائی حملے
روس نے یوکرین کے جنوبی شہر اور بحیرہ اسود کی بندرگاہ کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا، جس کے بعد شہر میں کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فضائی حملے میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں آئی جبکہ کوئی سرکاری اطلاع بھی جاری نہیں کی گئی۔ دھماکے صبح 6 بجے کے …