ماسکو: روس نے میزائل تجربے کے دوران اپنا ایک سیٹلائٹ تباہ کرنے کا اعتراف کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روسی فوج نے میزائل کا ایک کامیاب تجربہ کیا جس کے نتیجے میں ایک روسی سیٹلائٹ تباہ ہو گیاجو کہ 1982 سے زمین کے مدار میں تھا۔ ناسا کے مطابق انٹرنیشنل …
یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہیں، فرانسیسی صدر کی پیوٹن کو دھمکی
پیرس:فرانسیسی صدر صدر ایمانوئل میکرون نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو کہا ہے کہ فرانس یوکرین کی علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی )کے مطابق پیر کے روز صدر ایمانوئل میکرون اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں فرانسیسی صدر نے روسی صدرکو کہا …
امریکی چڑیا گھرمیں 2شیر،6چیتے کورونا کا شکار
واشنگٹن۔: امریکی ریاست میزوری میں آٹھ شیروں اورچیتے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق سینٹ لوئس کے چڑیا گھرمیں کورونا کا شکارہونے والوں میں دوافریقی شیر،دوبرفانی چیتے اورچارچیتے شامل ہیں۔ کورونا سے متاثرشیراورچیتوں میں کورونا کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں۔چڑیا گھرحکام کا کہنا ہے کہ کورونا سےمتاثرشیراورچیتوں کوجانوروں کے لئے مخصوص کورونا ویکسین کے دوڈوزلگائے جاچکے …
امریکا تائیوان فوج کو غلط اشارے نہ دے، چین
بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ امریکا تائیوان کی آزادی کی حامی افواج کوغلط اشارے نہ دے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے گزشتہ روز امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن سے چین امریکا صدور ورچوئل ملاقات سے متعلق گفتگو کی۔چینی وزیر خارجہ نے گفتگو میں انتھونی بلنکن سے …
امریکا میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
واشنگٹن: امریکا میں مہنگائی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، بائیڈن نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ عارضی ثابت ہوگا۔محکمہ محنت کے اعداد و شمار کے مطابق امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اکتوبر میں ختم ہونے والے 12 مہینوں میں 6 اعشاریہ 2 فیصد بڑھ گیا، …
امریکا کے ساتھ کام کیلئے تیار ہیں، چینی صدر
بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین اختلافات سے مناسب طریقے سے نمٹنے کے لیے امریکا کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکامیں چین کے سفیر کن گینگ نے واشنگٹن میں یو ایس چائنا تعلقات کے قومی کمیٹی کے عشائیے میں چینی صدر شی جن پنگ کا خط پڑھا ۔ چینی صدر کا خط …
ویکسین شدہ غیر ملکیوں کیلئے امریکی سرحدیں کھل گئیں
واشنگٹن : امریکا نے ویکسینیشن کرانے والے غیر ملکی مسافروں کے لیے اپنی سرحدیں بیس ماہ بعد کھول دی ہیں۔نئے قوانین کے تحت غیر ملکی مسافروں کو پرواز سے قبل ویکسی نیشن کا ثبوت پیش کرنا ہوگا، سفر سے تین دن پہلے کورونا ٹیسٹ کا منفی نتیجہ حاصل کرنا ہو گا، رابطے کی معلومات متعلقہ حکام کو دینا ہوں گی، …
امریکہ: جو بائیڈن کے 1.2 کھرب ڈالرز کے انفرا اسٹرکچر پیکیج کی منظوری
واشنگٹن : جو بائیڈن کے 1.2 کھرب ڈالرز کے انفرا اسٹرکچر پیکیج کی منظوریدے دی گئی ہے۔امریکی کانگریس نے صدر جو بائیڈن کے 1 اعشاریہ 2 کھرب ڈالرز کے انفرا اسٹرکچر پیکیج کی منظوری دے دی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انفرا اسٹرکچر پیکیج کانگریس میں 206 ووٹوں سے منظور ہوا، جس کے لیے 13 ریپبلکنز نے بھی ڈیمو کریٹس …
امریکا کی سعودی عرب کو جدید فضائی دفاعی نظام کے فروخت کی منظوری
ریاض: امریکی حکومت نے سعودی عرب کو فضائی دفاعی نظام کے فروخت کی منظوری دیدی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کو جدید فضائی دفاعی نظام کے فروخت کی منظوری دیدی گئی ہے جو فضا سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس معاہدے کی منظوری 26 اکتوبر کو دی گئی تھی …
ایران کی سرگرمیوں سے خطرہ ہیں جس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، امریکہ
پینٹاگون: امریکی جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ ایران کی سرگرمیوں سے خطرہ ہیں جس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ ایران کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کی سرگرمیاں اچھی نہیں ہیں یہ دہشت گردی کے دائرے میں آتی ہیں، اس سے امریکی …