واشنگٹن: امریکہ نے روس کے 27 سفارت کاروں کے ویزوں میں توسیع سے انکار کرتے ہوئے 30 جنوری تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔ امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونیوف نے میڈیا کو بتایا کہ 27 روسی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو امریکہ سے واپس روس جانے کا کہہ دیا گیا ہے جس کے …
امریکہ جوہری حملے کی مشقیں کررہا ہے،روس کا الزام
ماسکو : روس نے امریکا پرالزام عائد کیا ہے کہ وہ روس پرجوہری حملے کے لئے مشقیں کررہا ہے۔روس کی وزارت دفاع کا بیان میں کہنا تھا کہ امریکا نے رواں مہینے روس پردوسمتوں سے جوہری حملہ کرنے کی مشقیں کیں۔ امریکی طیارے روسی سرحد کے 20کلومیٹراندرآئے۔روسی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا کہ امریکی فوجی مشقوں گلوبل تھنڈر میں …
ورچوئل کانفرنس, بائیڈن نے چین کو نہیں بلایا
واشنگٹن: امریکی صدر بائیڈن نے جمہوریت پر بات کرنے کے لیے 110ممالک کو ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔9 اور 10 دسمبر کو ہونے والی کانفرنس میں پاکستان اور بھارت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، جبکہ چین کی بجائے تائیوان کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ ترکی، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن …
امریکا لیگل فریم ورک میں اصلاحات کرے: اقوامِ متحدہ
نیو یارک: اقوام متحدہ نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ لیگل فریم ورک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرے تاکہ نسلی اقلیتوں کے حقوق یقینی بنائے جاسکیں۔اقوامِ متحدہ میں اقلیتوں سے متعلق حقوق کے خصوصی مندوب فرنینڈ ڈی ویرینیس Fernand de Varennes نے کہا ہے کہ امریکا کو قانونی فریم ورک کے حوالے سے داخلی سطح پر نئی …
ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، امریکا
ماناما: امریکا نے ایک بار پھر ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر زور دیا ہے۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ امریکا ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دے گا، ہم مسئلہ کے حل کے لیے سفارتی طریقہ کار استعمال کریں گے لیکن اگر ایران سنجیدگی سے …
امریکہ نے جھوٹ بولا،فضائی حدود پر کوئی مذاکرات نہیں، پاکستان کی تردید
اسلام آباد : دفترخارجہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کے معاہدے کی تردید کردی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان اور امریکہ کے مابین افغانستان میں فوجی اور انٹیلیجینس آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال سے متعلق معاہدے کو باقاعدہ شکل دینے کے …
وسطی ایشیائی ریاستوں میں امریکی فوج کی موجودگی کسی صورت قبول نہیں، سرگئی ریابکوف
ماسکو: روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ وسطی ایشیائی ریاستوں میں امریکی فوج کی موجودگی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ سرگئی ریابکوف نے روس کے دورے پر آئی نائب امریکی وزیرخارجہ وکٹوریہ نولینڈ سےملاقات کی اور وسطی ایشیائی ممالک میں ممکنہ امریکی موجودگی پر بات کی، روسی نائب وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے اس پر زور …
امریکا میں آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر کے سامنے ماحولیات کے کارکنان کا منفرد احتجاج
واشنگٹن: امریکا میں آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر کے سامنے ماحولیات کے کارکنان نے منفرد احتجاج کیا۔واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں ماحولیات کے کارکنوں نے امریکی صدر بائیڈن، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت عالمی لیڈروں کے پتلے بنا کر احتجاج کیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے امیر ترین ممالک سے …
چھ ویکسین لگوانے والے مسافروں کو امریکا آنے کی اجازت
واشنگٹن: اقوام متحدہ کی منظور کردہ 6 کورونا ویکسین لگوانے والے عالمی مسافروں کو امریکا آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ ایف ڈی اے اور ڈبلیو ایچ او کی منظور شدہ ویکسین کی خوراکیں لگوانے والوں کو امریکا آنے دیا جائے گا۔کورونا، 46 جاں بحق، ویکسین کی قلت برقرار، کیسز پھر بڑھنے لگےامریکی ریگولیٹر …
پی آئی اے کا برطانیہ اور یورپ کیلئے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ
کراچی: پی آئی اے نے برطانیہ اور یورپی ممالک کیلئے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی آئی اے نے چارٹر طیارہ کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق چارٹرڈ پروازوں کیلئے سروس نومبر سے اپریل 2022 تک کیلئے درکار ہے۔ ایوی ایشن کمپنی کے پاس ایاٹا کا آپریشنل آڈٹ آپریٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار …