نیو دہلی : بھارت میں دیوالی کے تہوار کے بعد دارالحکومت نئی دہلی اسموگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے جن پتھ میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد پر پہنچ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ نئی دہلی کے علاقے جن پتھ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 655 اعشاریہ 07 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ …
چینی ٹینس اسٹار نے سابق نائب وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا دیا
بیجنگ: چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی نے سابق چینی نائب وزیراعظم ژانگ گاولی پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینگ شوئی نےچینی سوشل میڈیا ایپ ویبو پر ایک پوسٹ میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سابق نائب وزیر اعظم ژانگ گاولی نے کافی سال پہلےانہیں اپنے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا تھا۔ …
چین میں بچوں کے سر گول کرنے والے ہیلمٹ کی فروخت میں اضافہ
بیجنگ: بیجنگ: چین میں ان دنوں بچوں کے سر مکمل گول بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور والدین اپنے بچوں کے سر کو گول شکل میں ڈھالنے والےہیلمٹ اور ٹوپیوں پر ہزاروں ڈالر خرچ کررہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے چین میں جس کا سر جتنا گول ہوگا وہ اتنا ہی خوبصورت تصور کیا جاتا ہے۔اب والدین ایسے مخصوص …
نائجیریا میں عمارت گرنے سے20 ہلاک
لاگوس: نائجیریا میں کثیرالمنزلہ زیرتعمیر عمارت گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت لاگوس میں گرنےوالی عمارت کےملبےسے 9 افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں ممکنہ طور پر تقریباً 100مزدور تھے، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
نیدرلینڈز میں کورونا پلٹ آیا
امسٹریڈم: نیدرلینڈز میں بڑھتے کورونا کیسز پر قاپو پانے کے لیے ماسک کی پابندی دوبارہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم مارک روتھ کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز پر قابو پانے کے اقدامات دوبارہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ماسک پہننے کی پابندی بھی دوبارہ لگانے کا فیصلہ ہوا ہے۔وزیراعظم مارک روتھ نے کہا ہے کہ میوزیم، جم …
چمگادڑ بہترین پرندے کا ایوارڈ لے اُڑا
ولنگٹن: نیوزی لینڈ میں لمبی دُم والے نایاب چمگادڑوں نے رواں برس کے بہترین پرندے کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ادارے فوریسٹ اینڈ برڈ کی جانب سے مقابلے میں پہلی مرتبہ چمگادڑ کو پرندوں کی فہرست میں شامل کیا گیا اور نیوزی لینڈ میں پائے جانے والے چمگادڑ کی قِسم پیکا پیکا تُو روا کو مقابلے میں 3 ہزار ووٹوں سے …
مودی UN سیکریٹری جنرل کے بھی ’’گلے ‘‘پڑ گیا
گلاسگو: بڑےبڑے رہنماؤں سے گلے ملنے کے شوقین بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی گلاسگو کانفرنس میں بھی خود پر قابو نہ رکھ سکے۔نریندر مودی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس سے ایسے گلے ملے کہ گوتریس کے چہرے پر ناگواری واضح ہو گئی۔ نریندر مودی نے اس سے پہلے برطانیہ کے وزیرِ اعظم بورس جانسن سے ملاقات کی …
جو بائیڈن موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں سو گئے
ایڈن برگ : امریکی صدر جو بائیڈن اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے دوران سو گئے۔اسکاٹ لینڈ میں جاری بین الاقوامی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس کے افتتاحی خطاب کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے آنکھیں بند کر لیں۔ ایک موقع پر ان کے ایک معاون نے آ کر انہیں کچھ کہا جس پر انہوں نے آنکھیں کھولیں، لیکن بدستور …
ترک صدر اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی پر کانفرنس چھوڑ کر وطن لوٹ گئے
انقرہ: ترک صدر طیب اردوان اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے فوری بعد موسمیاتی تبدیلی پر ہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کو منسوخ کرکے وطن واپس چلے گئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان ’’جی 20 اجلاس‘‘ میں شرکت کے لیے اپنی اہلیہ سمیت اعلیٰ حکام کے ہمراہ روم پہنچے تھے جہاں …
چلغوزے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی
پشاور:2 ماہ میں چلغوزے کی قیمت 6400 روپے کلو سے کم ہو کر 3600 روپے کلو پر آ گئی ہے۔دو ماہ قبل چلغوزہ 10 ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا تھا، جو چند یفتے قبل چھ ہزار روپے کلو پر آ چکا تھا، گزشتہ روز مزید 2400 روپے سستا ہو کر 3600 روپے کلو تک آ گیا۔مقامی تاجر سعید خان …