اسلام آباد: جنرل اسمبلی کی کمیٹی میں پاک بھارت مندوبین میں تنازع کشمیر پر تلخ کلامی ہوگئی۔پاکستان نے اقوام متحدہ کی ڈی کالونائزیشن کمیٹی اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر پر بھارت کی نوآبادیات کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو انکے حق خود ارادیت کے استعمال کے قابل بنائے۔ …
بڑی تعداد میں عمرہ زائرین کی حرم شریف آمد
ریاض : سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے ضوابط میں نرمی کیئے جانے کے بعد بڑی تعداد میں عمرہ زائرین حرم شریف پہنچ گئے۔ زائرین آج پہلی نمازِ جمعہ مکمل گنجائش کے ساتھ ادا کریں گے۔سربراہ حرمین شریفین شیخ عبد الرحمٰن السدیس کی جانب سے انتظامیہ کو سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔ مسجد الحرام میں …
میگھن مارکل کا امریکی کانگریس کو خط
واشنگٹن: برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے امریکی کانگریس کو خط لکھا ہے۔انہوں نے اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شہریوں کو تنخواہ کے ساتھ خاندانی چھٹی(paid Family Leave) فراہم کرے۔میگھن مارکل نے ہاوس اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ میجوریٹی لیڈر چارلس شمر کو خط میں لکھا کہ وہ …
بھارتی فضائیہ کا طیارہ مدھیہ پردیش میں گرکر تباہ
دہلی : بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے بھنڈ میں گرگیا، حادثے میں تربیتی طیارے میں سوار پائلٹ زخمی ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش میں گرنے والا بھارتی فضائیہ کا طیارہ میراج 2000 تھا۔بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ تربیتی پرواز کے دوران میراج 2000 طیارے میں تکنیکی خرابی ہوئی تھی۔بھارتی فضائیہ نے کہا …
بھارت: پولیس کا عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر لاٹھی چارج، گرفتاریاں، مسلمان بے بس
نئی دہلی: بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر لاٹھی چارج کیا، ریاست اتر پردیش میں بارہ ربیع الاول کے جھنڈوں کو اتروا لیا گیا، بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر رکن نے بنگلا دیش پر حملہ کرنے کا مطالبہ پیش کردیا۔ 12 ربیع الاول کے روز بھی بھارتی مسلمانوں …
افغانستان پر سہ ملکی اجلاس
ماسکو: افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال پر روس، چین اور پاکستان کے خصوصی نمائندوں نے ماسکو میں ملاقات کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملاقات میں مشترکہ سیکیورٹی خدشات، افغانستان کے لیے انسانی اور اقتصادی امداد کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ماسکو …
فیس بُک کا نام تبدیل ہونے والا ہے ؟
واشنگٹن : کروڑوں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ایپلیکیشن فیس بُک کی جانب سے نام تبدیل کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کیوں کہ اب یہ ایپلکیشن صرف ایک سوشل ایپ نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ایک مکمل ڈیجیٹل دنیا بن چکی ہے۔ واٹس ایپ، انسٹا گرام کی مالک کمپنی …
ملکہ برطانیہ کا بزرگ ایوارڈ لینے سے انکار
لندن : برطانیہ کی 95 سال کی ملکہ الزبیتھ نے بزرگوں کو دیئے جانے والا ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔ملکہ برطانیہ نے کہا کہ آپ کی عمر اتنی ہی ہے جتنی آپ محسوس کرتے ہیں۔برطانوی میگزین نے ملکہ کو ایوارڈ دینے کی اجازت مانگی تھی، جس پر ملکہ نے شائستگی سے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ وہ …
پروسیس شدہ غذائیں یادداشت اور دماغ کے لیے مضر
کولمبس، اوہایو: سائنسدانوں کا خیال ہے کہ پروسیس شدہ غذائیں یادداشت متاثر کرکے دماغ کووقت سے پہلے بوڑھا کرسکتی ہیں۔سائنسدانوں نے تجربات سے ثابت کیا ہے کہ چوہوں کو جب بلند پروسیس شدہ غذا دی گئی تو صرف چار ہفتوں میں ہی دماغی جلن یا سوزش بڑھنے لگی، ان کی یادداشت کمزور ہوئی لیکن جب اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ …
بھارتی وزیر نے پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا
دہلی : بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی یونین منسٹر گری راج سنگھ کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کے تناظر میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بھارتی وزیر گری گراج سنگھ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا شیڈول میچ نہیں ہونا چاہیے۔بھارتی وزیر کے ساتھ ان …