نیو دہلی : بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں چند دن پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ دونوں اس سال دسمبر میں شادی کر لیں گے۔ اب یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ رنبیر اور عالیہ دسمبر میں شادی تو کرنا چاہتے ہیں تاہم …
بھارتی ریاست کیرالا کی سابق حسینہ اپنی ساتھی کے ساتھ کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالا کی سابق حسینہ انسی کبیر اور ان کی رنر اپ انجانا شجن اتوار اور پیر کی درمیانی شب کار میں سفر کررہی تھیں کہ ان کی گاڑی بے قابوہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس کا بتانا ہےکہ دونوں خواتین نے اپنی گاڑی سے موٹرسائیکل سوارکو بچانے کی کوشش کی جس سے ان کی کار …
پُنیت نے اپنے جذبے سے ہم سب کو جیتا: عامر خان
دہلی : بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان نے حال ہی میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اچانک دُنیا سے رخصت ہوجانے والے بھارتی اداکار پُنیت راجکمار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔عامر خان پروڈکشن کی جانب سے اُن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پوسٹ کی گئی جس میں اُنہوں نے اداکار پُنیت راجکمار کی موت پر …
اُرمیلا ماٹونڈکر کورونا کا شکار ہوگئیں
دہلی : معروف بھارتی اداکارہ و سیاستدان اُرمیلا ماٹونڈکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔اُرمیلا ماٹونڈکر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ ’اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ٹھیک ہوں اور خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے۔اُنہوں …
سینئر بھارتی اداکار یوسف حسین کورونا وائرس سے انتقال کر گئے
دہلی : بھارتی فلم نگری کے تجربہ کار اداکار یوسف حسین گزشتہ روز کورونا کے باعث 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔انہوں نے ویواہ ، دھوم ٹو، دل چاہتا ہے، رئیس اور دیگر نامور بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یوسف حسین کے داماد اور فلم ساز ہنسل مہتا نے ایک دلخراش پوسٹ میں یوسف حسین کے …
رجنی کانت اسپتال میں داخل
دہلی : بالی ووڈ اور تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت چنئی کے ایک اسپتال میں داخل ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رجنی کانت کو گزشتہ روز معمول کے طبی معائنے کے لیے چنئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا۔دوسری جانب رجنی کانت کے پی آر ہینڈل کے ترجمان نے بتایا کہ ‘رجنی کانت معمول کے چیک اپ کے …
سیف علی خان کی جائیداد ان کے بیٹوں میں تقسیم نہیں ہوسکتی
دہلی: بھارتی ادا کار نواب سیف علی خان کے تینوں بیٹے ابراہیم، تیمور اور جہانگیر علی خان ان کے آبائی جائیداد جس کی مالیت 5000 کروڑ ہے کے وارث نہیں ہیں اور نہ ہی سیف علی خان کے تینوں بیٹوں میں یہ جائیداد تقسیم ہوسکتی ہے۔سیف علی خان بھارت کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور پٹودی خاندان کے …
بچوں کی تحویل کا تنازع، وینا ملک کے سابق شوہر کی درخواست پر سماعت 8 نومبر تک ملتوی
لاہور: اداکارہ وینا ملک کے بچوں کی تحویل میں لینے کی درخواست پر سماعت 8 نومبر تک ملتوی کر دی گئی، وینا ملک کے سابق شوہر نے عدالت میں بچوں کی اپنی تحویل لینے کی درخواست دی ہے۔راولپنڈی کے سینئر سول جج راجا فیصل رشید کی عدالت میں اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے بچوں کی …
سویڈن کے نوجوان گلوکارنیلز گرون برگ فائرنگ سے قتل
سٹاک ہوم: سویڈن کے نوجوان گلوکار نیلز گرون برگ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سویڈش پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ نیلز گرون برگ کو جنوبی سٹاک ہوم کے مضافاتی علاقے ہیمربائی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اور قتل کا یہ واقعہ بظاہر دو جرائم پیشہ گروہوں کے تنازع کا نتیجہ معلوم …
میڈم نور جہاں کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا: بشریٰ انصاری
اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری بھی ملکۂ ترنم میڈم نور جہاں کے حق میں بول پڑیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے ملکۂ ترنم میڈم نور جہاں کے ہمراہ ماضی کی اپنی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں میڈم نور جہاں گولڈن رنگ کی ساڑھی میں …