الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قومی اسمبلی کے تمام 7 حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت 5 رکنی کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی …
یوکرین میں روسی فضائی حملوں سے 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
یوکرین میں روسی فضائی حملوں سے 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی روس کی جانب سے یوکرین کے شہر خیرسون میں فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روس کی جانب سے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، …
روس کی جاسوسی کے الزام میں جرمن فارن انٹیلی جنس سروس ایجنٹ گرفتار
جرمنی میں فارن انٹیلی جنس سروس کے ایجنٹ کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فارن انٹیلی جنس سروس کےملازم کو روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ گرفتار کیے گئے اہلکار پر ریاستی راز روسی انٹیلی جنس کو بتانے کاالزام ہے۔
آئی ایم ایف پروگرام کی واپسی تک ملک میں ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا: مفتاح
سابق وزیرع خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کی واپسی تک ملک میں ڈیفالٹ کا خطرہ رہے گا ۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف نہ آیا تو دیگر مالیاتی ادارے بھی قرض نہیں دیں گے، دوست ملکوں کے پیسوں سے …
نوجوانوں کیلیے بلاسود، کم مارک اپ پر وزیراعظم قرضہ اسکیم بحال
کراچی: حکومت نے نوجوان کاروباری افراد کے لیے وزیراعظم کی بلاسود اور رعایتی قرضہ اسکیم کے دوبارہ اجراء کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اس اسکیم کے تحت تین مختلف سلیب کے تحت 75 لاکھ روپے تک کے قرضے رعایتی شرح سود (صفر تا 7فیصد تک) پر …
سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا نام نہاد سلسلہ چل رہا ہے اور یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کئی بارکہہ چکا ہوں …
فٹبال ورلڈ کپ: میزبان قطر باہر، سینیگال، نیدرلینڈز کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبان ٹیم قطر اہم میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی اور دوسرے میچ میں سینیگال نے ایکواڈور کو ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔ قطر میں جاری ورلڈ کپ گروپ اے کے دو میچ ہوئے جہاں کوارٹرفائنل کے لیے ٹیموں کا فیصلہ ہوا اور میزبان ٹیم بغیر کسی جیت کے …
امریکی ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستانی روپیہ عدم استحکام کا شکار
امریکی ڈالر کے اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستانی روپیہ بھی عدم استحکام کا شکار ہے۔ گزشتہ روز صبح میں سستا ہونے کے بعد کاروبار کے اختتام پر مہنگا ہونے والا ڈالر آج بھی اڑان بھر رہا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر …
پی ٹی آئی لانگ مارچ: پیمرا نے چینلز کیلئے ہدایات جاری کر دیں
اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کی لائیو کوریج اور تقاریر سے متعلق چینلز کو ہدایات جاری کر دیں۔ پیمرا کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران تاخیری نظام لاگو کیا جائے، تاخیری نظام نہ لگانے …
مقبوضہ کشمیر کے بعد گلگت بلتستان بھی بھارت کا حصہ ہوگا، بھارتی وزیر دفاع
بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اُمید ظاہر کی ہے کہ گلگت بلتستان جلد بھارت کا حصہ ہوگا تاکہ نریندر مودی کے اس خواب کی تکمیل ہوسکے جس کا آغاز اگست 2019 میں مقبوضہ کشمیر کے بھارت میں انضمام سے ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 27 اکتوبر کو کشمیر پہنچے جہاں انہوں نے …