ریاض: امریکی حکومت نے سعودی عرب کو فضائی دفاعی نظام کے فروخت کی منظوری دیدی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کو جدید فضائی دفاعی نظام کے فروخت کی منظوری دیدی گئی ہے جو فضا سے فضا میں مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس معاہدے کی منظوری 26 اکتوبر کو دی گئی تھی …
یورپ پھر کورونا کا مرکز ، فروری تک مزید پانچ لاکھ ہلاکتوں کا خدشہ
لندن : عالمی ادارہ صحت نے برِّاعظم یورپ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی بڑھتی تعداد کے پیشِ نظر خبردار کیا ہے کہ یورپ ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کی وبا کا مرکز بن رہا ہے۔ایک پریس کانفرنس کے دوران یورپ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ہانس کلوگ نے کہا کہ برِّاعظم میں فروری تک پانچ لاکھ مزید اموات …
طوطا ہائی وے ٹریفک انسپکٹر
براسیلیا : انسانوں کے بعد اب جانور اور پرندے بھی پولیس کے فرائض سرانجام دینے لگے، اس کا اندازہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو سے لگایا جاسکتا ہے جس میں ایک طوطا ہائی وے ٹریفک انسپکٹر بن گیا ہے۔ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک طوطا برازیل میں ایک ہائی وے پر نگرانی …
دیوالی کے بعد دہلی اسموگ کی لپیٹ میں
نیو دہلی : بھارت میں دیوالی کے تہوار کے بعد دارالحکومت نئی دہلی اسموگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے علاقے جن پتھ میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد پر پہنچ گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ نئی دہلی کے علاقے جن پتھ میں ایئر کوالٹی انڈیکس 655 اعشاریہ 07 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ …
ایران کی سرگرمیوں سے خطرہ ہیں جس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، امریکہ
پینٹاگون: امریکی جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ ایران کی سرگرمیوں سے خطرہ ہیں جس کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ ایران کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس کی سرگرمیاں اچھی نہیں ہیں یہ دہشت گردی کے دائرے میں آتی ہیں، اس سے امریکی …
چینی ٹینس اسٹار نے سابق نائب وزیراعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا دیا
بیجنگ: چینی ٹینس اسٹار پینگ شوئی نے سابق چینی نائب وزیراعظم ژانگ گاولی پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینگ شوئی نےچینی سوشل میڈیا ایپ ویبو پر ایک پوسٹ میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سابق نائب وزیر اعظم ژانگ گاولی نے کافی سال پہلےانہیں اپنے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا تھا۔ …
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
ابو ظہبی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔ ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم …
چین میں بچوں کے سر گول کرنے والے ہیلمٹ کی فروخت میں اضافہ
بیجنگ: بیجنگ: چین میں ان دنوں بچوں کے سر مکمل گول بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور والدین اپنے بچوں کے سر کو گول شکل میں ڈھالنے والےہیلمٹ اور ٹوپیوں پر ہزاروں ڈالر خرچ کررہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے چین میں جس کا سر جتنا گول ہوگا وہ اتنا ہی خوبصورت تصور کیا جاتا ہے۔اب والدین ایسے مخصوص …
امریکی افسر نے افغانستان میں ہدف کی تصدیق میں لاپرواہی کا اعتراف کرلیا
واشنگٹن : افغانستان کے دار الحکومت کابل میں امریکا کی جانب سے پہلے معصوم شہریوں کو دہشت گرد کہہ کرقتل کیا گیا اور بعد ازاں حقیقت دنیا کے سامنے آنے پر معافی مانگی گئی اور پھر حملے کو قانونی قرار دےدیا گیا۔ امریکی فوج کے اعلیٰ افسر نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ کابل حملے میں جنگی جرم کا ارتکاب …
ایران کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کی امریکی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ
تہران: ایران کی جانب سے تیل بردار جہاز چرانے کی امریکی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ایرانی میڈیا نے ویڈیو جاری کی جس کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی فوج نے ایرانی تیل سے بھرے جہاز کو عمان کے پانیوں میں ضبط کرلیا تھا اور اس میں موجود تیل دوسرے ٹینکر میں منتقل کرنے کا …