اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈیفالٹ کے خطرے سے نمٹنے کیلیے حکومتی اثاثہ جات کو تیزی سے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے وفاقی حکومت نے جمعے کے روز فیصلہ کیا ہے کہ ممکنہ ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے 2پاور پلانٹس کو قطر کی حکومت کو براہ راست فروخت کردیے جائیں، یہ پلانٹ 4سال قبل حکومت کی نجکاری فہرست میں …
تحریک انصاف آج سے مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کریگی
پاکستان تحریک انصاف آج سے ملک میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 3 ہفتوں بعد تحریک میں شامل ہوں گے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت نہیں جاتی پی ٹی آئی سڑکوں پر احتجاج کرے گی۔ ترجمان کے مطابق عام …
وفاق پر چڑھائی کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمے داری ہے: وزیر داخلہ
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کی طرف سے وفاق پر چڑھائی کے غیر قانونی اقدام کو روکنا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمے داری ہے۔ یہ بات وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنی صدارت میں وزارتِ داخلہ میں پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے لانگ مارچ کے حوالے سے امن و …
سیاست دانوں اورادارے کے سینئر افسر کا نام لے کرواقعہ کا رخ موڑا جا رہاہے، خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعے کا رخ سیاست دانوں اور ادارے کے سینئر افسر کا نام لے کر موڑا جا رہا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا رخ ایسی جانب موڑا جا رہا ہے جہاں قاتلانہ حملے کا کوئی ملزم نہیں …
حکومت کا پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف طاقت کے مکمل استعمال کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ممکنہ لانگ مارچ سے قبل مسلم لیگ(ن) کی سینئر قیادت نے شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے منصوبے کو …
حکومت نے 2100 میگاہرٹزبینڈ میں ٹیلی کوم اسپیکٹرم کی نیلامی کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 2100 میگاہرٹزبینڈ میں ٹیلی کوم اسپیکٹرم کی نیلامی کرنے کی منظوری دے دی، نیلامی 10 سال کے لیے ہوگی جس سے ہر 5 میگاہرٹز اسکیل کے عوض 96 ملین ڈالر حاصل ہوسکتے ہیں۔ وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسپیکٹرم آکشن ایڈوائزری کمیٹی نے موجودہ کنسلٹنٹ کی رپورٹ کی بنیاد پر …
کیا نواز شریف پارٹی قیادت کو حکومت چھوڑنے پر رضامند کرلیں گے؟
کیا سابق وزیر اعظم نواز شریف پارٹی قیادت کو وفاق میں حکومت چھوڑنے پر رضامند کر لیں گے؟ حکومت قبل از وقت انتخابات پر تیار ہو جائے گی؟ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی قیادت سے دونوں آپشنز پر مشاورت شروع کردی۔ سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر نے حکومت چھوڑنے اور قبل …
گورنر پنجاب کی برطرفی اور آئین و قانون کی کھلی خلاف ورزی پر فوری طور پر نوٹس لیں؛ عمران خان
پنجاب میں رات گئے وفاقی حکومت کے اعلامیے پر صوبے کے گورنر عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے سپریم کورٹ سے آئین و قانون کی ’کھلی خلاف ورزی‘ پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں عمران خان نے اعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ …
غیر اخلاقی سوشل میڈیا مواد کے خلاف کارروائی کا حکم: ایف آئی اے
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی جعلی اور قابل اعتراض تصاویر کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت درج کرانے کے چند گھنٹے بعد ہی وفاقی حکومت حرکت میں آگئی، فحاش اور غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعےلوگوں کی بدنامی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا …
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا لاہور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف نہ لیے جانے کے خلاف حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے جب کہ درخواست میں …