برطانوی فوج روس کامقابلہ نہیں کرسکتی، نیٹو برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ برطانوی فوج روس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جرمنی اس وقت نیٹو کے ریپیڈ ری ایکشن فورس کی کمان سنبھالے ہوئے ہے جبکہ برطانیہ کو اس سال نیٹو …
امریکا، چین کشیدگی : 2 امریکی جنگی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں داخل
امریکی بحریہ کے 2 جنگی بحری جہاز آبنائے تائیوان کے بین الاقوامی پانیوں میں داخل ہوگئے ہیں۔ یہ امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد پہلا ایسا آپریشن ہے جس سے امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گائیڈڈ کروز میزائلوں سے لیس …
فن لینڈ اور سویڈن نیٹو میں شامل ہونے پر روس کے لیے کوئی مسئلہ نہیں: پیوٹن
اشک آباد: صدر ولادیمیر پوتن نے بدھ کو کہا کہ اگر فن لینڈ اور سویڈن نیٹو میں شامل ہو جائیں تو روس کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پیوٹن نے ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ ایسے مسائل نہیں ہیں جیسے یوکرین کے ساتھ ہیں۔ …
ترکیہ فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامند
ترکیہ(سابق ترکی) فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامند ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ نے گزشتہ روز فن لینڈ اورسوئیڈن کی30 ممالک پر مشتمل سیاسی و عسکری اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شرکت کی راہ میں تمام رکاوٹیں ختم کرنے کا اعلان کیا۔ فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو نے ایک بیان …
روس سے جنگ کیلئے فوج تیار رہے، برطانوی آرمی چیف کا حکم
برطانوی فوج کے آرمی چیف نے فوجیوں کو میدان جنگ میں روس کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا۔ بی بی سی کے مطابق جنرل سر پیٹرک سینڈرز، جنہوں نے گزشتہ ہفتے ہی بحیثیت فوج کے سربراہ کے عہدہ سنبھالا ہے، نے کہا کہ وہ 1941 کے بعد سے پہلے چیف آف دی جنرل اسٹاف ہیں …
پیوٹن نے نیٹو میں شمولیت پر سویڈن اور فن لینڈ کو خبردار کردیا
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سویڈن اور فن لینڈ کو خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں امریکی اتحادیوں کے فوجی انفراسٹرکچر کی توسیع کی گئی تو سخت ردِعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پیوٹن نے کریملن میں سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو میں شمولیت کے فیصلے پر کہا کہ ’ہمیں سویڈن اور فن لینڈ سے کوئی مسئلہ نہیں …
فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کے اعلان پر پیوٹن کا سخت ردعمل
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سوئیڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں مجوزہ شمولیت پرکہا ہےکہ اس سے روس کو کوئی خطرہ نہیں سمجھتے تاہم ان ممالک میں فوجی تنصیبات کی موجودگی پر روس ردعمل دے سکتا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماسکو میں روس کے زیرقیادت قائم سکیورٹی اتحاد سی ایس ٹی او کے اجلاس سے خطاب …
روس کی امریکہ سے باضابطہ شکایت، جدید ہتھیاروں کی ترسیل کے لیے ‘غیر متوقع نتائج’ سے خبردار
ماسکو میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ روس نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں امریکہ اور دیگر ممالک کو سفارتی نوٹ بھیجے ہیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان پیغامات میں کیا تھا۔ امریکی میڈیا کی خبر کے مطابق، روس نے یوکرین کے لیے اپنی فوجی امداد پر امریکہ سے باضابطہ شکایت کی ہے، …
یوکرین میں جنگ کئی سال تک جاری رہ سکتی ہے، نیٹو سربراہ
نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کئی سال تک جاری رہ سکتی ہے اور اس کے بہت دور رس نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق برسلز میں نیٹو اتحادیوں کے وزرائے خارجہ اجلاس سے قبل رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ …
یوکرین نیٹو میں شامل نہ ہونے پر رضامند، امن مذاکرات جاری
استنبول: یوکرین نے امن مذاکرات میں پیشکش کی ہے کہ اگر روس مکمل جنگ بندی پر رضامند ہوتا ہے تو یوکرین نیٹو میں شمولیت اختیار نہیں کرے گا۔ عالمی میڈیا کے مطابق ترک شہر استنبول میں یوکرین اور روس کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات میں یوکرین نے کہا ہے کہ وہ نیٹو میں شامل نہ ہونے پر رضامند …
- Page 1 of 2
- 1
- 2