لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے دو آپشنز استعمال کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک دو روز میں گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے اور اسی دن تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرائی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں …
شہباز گِل کے اڈیالہ جیل سے متعلق انکشافات
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل نے اڈیالہ جیل سے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں پولیس کے آنے پر قیدی کو نظریں نیچے کرنے کے احکامات ہیں، جیل میں 50 سے زائد ذہنی مریض موجود ہیں۔ اسلام آباد کی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل ریفارمز ضرور ہونے چاہئیں جو …
سائفر لیک پر عمران خان کا ردّعمل
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سائفر کو شہبازشریف وغیرہ نے لیک کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے سائفر لیک پر ردعمل دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بڑا اچھا کیا انہوں نے لیک کردیا، میں تو کہتا ہوں کہ پورا سائفر ہی لیک ہوجائے تاکہ پتہ تو چلے کہ …
فارن فنڈنگ کیس کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے پی ٹی آئی کو 6 ہفتوں کی مہلت مل گئی
اسلام آباد: فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کو تفصیلات جمع کرانے کے لیے 6 ہفتوں کی مہلت مل گئی۔ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوئی۔ تحریک انصاف کے وکیل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق عبوری جواب جمع کرایا …
اپوزیشن نے پنجاب حکومت گرانے کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے: افتخار درانی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ نجی میڈیا سے گفتگو میں افتخار درانی کا کہنا تھا پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کو گرانے کی سازش کی جا رہی ہے، ہمارے لوگوں کو فون آ رہے …