دہشتگردی کی حالیہ لہر اور معیشت کی دگرگوں صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہو رہا ہے جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا بھی شریک ہیں۔ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر …
افغان حکومت سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات روکے، شہباز شریف
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحد پر بلااشتعال فائرنگ کے واقعات روکے جائیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے گزشتہ روز چمن بارڈر پر افغان بارڈر فورسز کی جانب سے بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ سے کئی پاکستانیوں کی شہادت اور ایک درجن سے …
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کو ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے روک دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرینڈر کرنے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سلیمان شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ سلیمان شہباز کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ سلیمان شہباز اکتوبر 2018 سے بیرون ملک ہیں اس کے بعد …
سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا نام نہاد سلسلہ چل رہا ہے اور یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کئی بارکہہ چکا ہوں …
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم نے 6 سینیئر ترین افسران کی سمری میں سے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت …
پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی: فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی گئی ہے۔ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے بعد لاہور …
اینکر ارشد شریف کا کینیا میں قتل، وزیر اعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کا افسوس
سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے کینیا میں قتل ہونے کی خبروں کے بعد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر عارف علوی سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ٹوئٹر پر ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور لکھا ارشد شریف کی …
قیمتیں بڑھانا مجبوری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی یہی شرط ہے: رانا ثنا اللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھانا حکومت کی مجبوری ہے کیونکہ آئی ایم ایف کی یہی شرط ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مجبوری میں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا قیمتیں بڑھانے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کر …
شہباز شریف ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئے سمرقند پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ازبکستان کے شہر سمرقند پہنچ گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف ایس سی او کی کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کےاجلاس کے لیے سمرقند پہنچے ہیں تاہم اب سمر قند ائیر پورٹ سے حضرت خضرکمپلیکس پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم اپنے دورہ ازبکستان کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت اور اہم …
جے آئی ٹی میں پیشی، عمران خان سے کیا سوالات ہوئے؟
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان دہشت گردی کے مقدمے میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ درست ہے کہ آپ نے تقریر میں کہا ’آئی جی، ڈی آئی جی شرم کرو؟ کیا یہ درست ہے آپ نے تقریر میں کہا زیبا چوہدری …